نیشنل ٹی ٹوئنٹی: ناردرن نے خیبر پختونخوا کو 79 رنز سے ہرادیا

September 30, 2020

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ناردرن نے خیبر پختونخوا کو 79 رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان میں ایونٹ کے پہلے میچ میں ناردرن نے کے پی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 242 رنز بنائے۔

حیدر علی نے 90 اور ذیشان ملک نے 77 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 180 رنز کی ر یکارڈ پارٹنر شپ بھی ہوئی۔

جواب میں کے پی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 163 رنز بناسکی، صاحبزادہ فرحان 62 اور افتخار احمد 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ موسٰی خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔