سرینا فرنچ اوپن ٹینس سے دستبردار

October 02, 2020

پیرس (جنگ نیوز)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئیں۔وہ سویٹانا پائرنکووا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے سیٹ میں انجری کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکیں۔ اس طرح اپنا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئیں۔