پاکستان میں باکسنگ کے مقا بلے کی بھرپور سپورٹ کرونگا،عامر خان

October 02, 2020

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار باکسنگ کے مقابلے ہونے جا رہے ہیں جس کی بھرپور سپورٹ کرونگا،عامر خان باکسنگ اکیڈمی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیاجبکہ باکسنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے حکومتی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں عثمان وزیر،کوچ حامد داود اور دیگر باکسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہر دوماہ بعد لاہور،کراچی، اسلام آبادمیں نیشنل سطح کے مقابلوں کا انعقاد کرینگے۔