ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

October 05, 2020

کراچی (پی پی آئی ) لیاری ایکسپریس وے پر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور 13 سالہ بچے کی جان لے لی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سہراب گوٹھ پر واقع بکھر گوٹھ کا رہائشی سلمان اپنے کزنز کے ہمراہ لیاری ایکسپریس وے پر ویڈیو بنارہا تھا کہ اس دوران گاڑی کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ویڈیو بنانے میں مصروف مزید تین افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔متوفی کے اہل علاقہ کے مطابق سلمان ساتویں جماعت کا طالب علم اور اپنے والدین کا اکلوتا تھا، وہ اسکول کے بعد درزی کا کام کرتا تھا، حادثے سے چند لمحے پہلے کی تصاویر میں سلمان اپنے کزنز کے ہمراہ ہے۔