بورس جانسن نے ماحول دوست انقلابی منصوبہ پیش کردیا

October 06, 2020

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماحول دوست انقلابی منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک ہر گھر کو آف شور ونڈ فارمز سے بجلی دی جائے گی۔ بجلی کی تمام اشیا سمیت الیکٹرک گاڑیاں بھی اسی بجلی سے چلیں گی۔

برطانوی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار لندن میں ورچوئل پارٹی کانفرنس سےخطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹربائن بنانے اور پورٹس اپ گریڈ کیلئے 160 ملین پاؤنڈ مختص کیےجائیں گے۔ کنسٹرکشن کی 2 ہزار نئی آسامیاں پیدا ہوں گی۔ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ ونڈ انرجی میں وہ مقام حاصل کرے گا جو سعودی عرب کو تیل میں حاصل ہے۔ 2030 تک ونڈ پاور توانائی کا ہدف 30 سے بڑھا کر 40 گیگا واٹ کردیا۔

انھوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے مناسب ماحول پیدا کرینگے۔ اس ملک کے عوام کورونا کو شکست دینگے۔ پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو 95 فیصد قرضہ طویل مدت کیلئے دینگے۔