ایران: کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ، آج سب سے زیادہ تعداد میں اموات ریکارڈ

October 07, 2020

ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اور ایران میں آج اب تک کی سب سے زیادہ کورونا یومیہ اموات ریکارڈ کی گئیں، ایران میں کورونا کا ریڈ الرٹ 30 صوبوں تک بڑھا دیا گیا۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 239 افراد کاانتقال ہوا ہے جو کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔


چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 419 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ اور اموات 27 ہزار 600 سے زیادہ ہو گئی ہیں۔