جبرائیل یا میکائیل نام رکھنا

October 09, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔کیا فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھ سکتے ہیں ،جیسے جبرائیل اور میکائیل وغیرہ۔ میں نے سنا ہے ان کا مطلب بھی اللہ کے بندے اور عبادت گزار ہونا ہے؟

جواب:۔فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا مکروہ ہے۔ حضرت عمربن خطابؓ اسے ناپسند فرماتے تھے۔ حضرات صحابۂ کرامؓ اور تابعین عظامؒ سے بھی ایسا منقول نہیں ہے کہ انہوں نے فرشتوں کے نام رکھے ہوں۔ (شرح السنۃ12 / 336)