کتے بھی تانک جھانک کرنے لگے

October 08, 2020

کتوں کو اکثر لوگ اپنے گھر کی رکھوالی کے لیے رکھتے ہیں، اور کسی بھی غیر معمولی ماحول کو وہ فوری پہچان بھی لیتے ہیں۔

اپنے کام کو انجام دینے کے لیے کتے ہر آنے جانے والے پر نظر رکھتے ہیں، تاہم ٹک ٹاک پر موجود یہ کتے منفرد انداز میں اپنا کام کر رہے ہیں۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مالک نے لکڑی کی ایک رکاوٹ میں کتوں کی آنکھوں اور اس کے منہ کے برابر کے سراخ کیے ہوئے ہیں۔


یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کتے ان سوراخ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے وہاں سے باہر جھانکنے کی کوشش کرتے ہیں۔