دنیا کی پہلی جدید ٹیکنالوجی سے لیس منفرد موٹر سائیکل

October 09, 2020

اٹلی کی ایک کمپنی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی منفرد موٹرسائیکل تیار کی ہے جس میں ریڈار سسٹم موجود ہے جو بائیک سواروں کو بہترین سہولت فراہم کرے گا۔

یہ دنیا کی پہلی ریڈار ٹیکنالوجی سے لیس موٹر سائیکل ہے۔

موٹرسائیکل کے اگلے اور پچھلے حصے میں ریڈار ٹیکنالوجی نصب ہے ، ہر ریڈار کا وزن 190 گرام ہے اور ان کا حجم ایک ایکشن کیمرے جتنا ہے۔

اس ریڈار کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو کوئی پریشانی پیش نہیں آئے گی، یہ ریڈار سڑک پر دیگر سواریوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد دے گا۔

یہ ریڈار سسٹم اطراف میں موجود خاص فاصلے پر گاڑیوں کو اسپاٹ کرلیتا ہے، ریڈار اس وقت آپ کو آگاہ کرے گا جب دیگر گاڑیاں تیز رفتاری سے موٹر سائیکل کی جانب بڑھ رہی ہوں گی ۔