سمندری طوفان ڈیلٹا لوزیانا کےساحل سےٹکرا کر کمزور پڑگیا

October 10, 2020

سمندری طوفان ڈیلٹا لوزیانا کےساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑگیا ہے۔

امریکی نیشنل ہوریکین سینٹر کے مطابق طوفان ڈیلٹا لوزیانا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کیٹیگری ون میں تبدیل ہوگیا ہے۔

لوزیانا کےشہر لیک چارلس میں طوفان کے زیر اثر ڈیڑھ سو کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں اور تیزبارش ہوئی جبکہ سمندر میں 11 فٹ تک اونچی لہریں پیدا ہوئیں۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے طوفان کی وجہ سے بیومونٹ،ٹیکساس،لیک چارلس کی پورٹس بند کردی تھیں۔