فلم دیکھنے پر شیخ رشید نے پٹائی کی، شیخ راشد شفیق،”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو

October 11, 2020

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا ہے کہ بچپن میں سینما میں فلم دیکھنے گیا تو شیخ رشید نے میری پٹائی کردی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے چچا شیخ رشید کو کاپی کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ خاندان کے ہر فرد نے شیخ رشید کو شادی کرنے کا کہا ہے۔

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ضلع راولپنڈی میں ریکارڈ تعلیمی ادارے بنائے۔ مستقبل میں وفاقی وزیر بننا چاہتا ہوں۔ دیگر دلچسپ سوا ل و جواب بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔