ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کی زیر صدارت اجلاس، مختلف امور پر تبادلہ خیال

October 12, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ )ڈی جی نیب و چیف پیٹرن مرزا عرفان بیگ کی ہدایت پر ڈائریکٹر نیب فہیم قریشی کی سربراہی میں سکھر جیمخانہ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ سکھر جیمخانہ میں منعقد ہوئی.مزکورہ میٹنگ میں ڈائریکٹر نیب عامر بٹ ,سکھر جیمخانہ سیکریٹری ڈاکٹر نوید پٹھان ,سکھر جیمخانہ فنانس سیکریٹری محمد وقاص شیخ ,ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی محسن فاروق ,عبدالفتح شیخ ,عزیز اللہ صدیقی نے شرکت کی.میٹنگ میں سکھر جیمخانہ کی تعمیر ترقی کے حوالے سے ڈی جی نیب و چیف پیٹرن مرزا عرفان بیگ کی ہدایت کے مطابق مختلف امور زیر بحث آئے. سکھر جیمخانہ کے بہتر مستقبل کے حوالے سے مختلف فیصلے بھی کئے گئے جس میں جیمخانہ سے ملحقہ پیٹرول پمپ اور دکانوں کے مستقبل، ممبر شپ کے طریقہ کار، ممبران کے بقایا جات کے حوالے سے مربوط پالیسی، سکھر جیمخانہ گیسٹ ہاؤس بلڈنگ کے حوالے سے رابطہ تاکہ ممبران براہ راست مستفید ہوسکیں، سکھر جیمخانہ میں کام کرنے والے ورکرز کی ماہانہ تنخواہ میں دو ہزار روپے کا اضافہ، ماہانہ بنیاد پر فیملیز پارٹی کا اہتمام، واش روم کی تعمیر، سوئمنگ پول سمیت تمام کورٹس کی مرمت، پی ٹی سی ایل باکس کی منتقلی، اکاؤنٹس کے حوالے سے فنانس سیکریٹری کی بریفنگ، ٹھنڈے پانی کی ٹنکی مشین کی تنصیب، سکھر جیمخانہ کے مینیجر اور ورکرز کیلئے باقاعدہ یونیفارم، بیڈمنٹن کورٹ کی مکمل ووڈن و اسکوائش کورٹ کی تعمیر و مرمت کے علاوہ مختلف امور پر مشاورت اور فیصلے کئے گئے. اس موقع پر ڈائریکٹر نیب فہیم قریشی نے کہا کہ ڈی جی نیب نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ذاتی دلچسپی لی ہے یہی وجہ ہے کہ انکی ہدایت کے مطابق سکھر جیمخانہ کے عرصہ دراز سے رکے ہوئے کام مکمل کئے گئے ہیں، اسکے علاوہ مستقبل میں سکھر جیمخانہ کو دیگر شہروں کے جیمخانہ کے طرز ہر مزید ترقی دی جائے گی، تاکہ شہر کے وسط میں موجود سکھر جیمخانہ سے زیادہ سے زیادہ شہری و کھلاڑی مستفید ہوسکیں، ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں گراؤنڈ آباد ہونگے وہاں اسپتال ویران ہونگے۔