• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں صبح کے اوقات میں نمی کا تناسب 89 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید