مراد علی شاہ کی جامعہ فاروقیہ کراچی آمد

October 12, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جامعہ فاروقیہ کراچی، حب ریور گوٹھ پہنچے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مولانا عادل خان کی شہادت پر ان کے بھائی مولانا عبیداللّٰہ خالد اور بیٹے مولانا مفتی اِنس سے تعزیت کی، اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جامعہ فاروقیہ کراچی آمد پر مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور مولانا حنیف جالندھری سے بھی ملاقات۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مولانا عادل خان سے متعلق کہنا تھا کہ مولانا عادل خان ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے تھے، مولانا عادل کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔