کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے، مولانا عادل خان کی شہادت سے امت مسلمہ ایک مدبر، فقیہ، جید عالم سے محروم ہوگئی، مولانا عادل خان پر حملہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے، علماء سے سیکورٹی واپس لے کر نہتاء کرنے کا عمل حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے۔