نیپا چورنگی کے قریب دکان میں سلنڈر دھما کا، 4 افراد شدید زخمی

October 13, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال تھا نےکی حدودراشد منہاس روڈ نیپا چورنگی بےنظیر بستی کے قریب واقع ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر دھما کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ،جنھیں سول اسپتال برنس سینٹرمنتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت 22سالہ ابراہیم ،18سالہ محمد عرفان 12سالہ محمدفیض اور 30سالہ محمدا صغرکے نام سے ہوئی ہے۔