نوجوان لڑکی نے پھندا لگاکر خودکشی کر لی

October 13, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لسبیلہ فلمستان سنیما کے قریب واقع گھر میں نوجوان لڑکی نے گلے میں پھندا لگاکرخودکشی کر لی ،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں اس کی شناخت 18سالہ سدرہ دختر انور خان کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق خود کشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔