موٹروے ریپ کیس: عابد کو پولیس نے نہیں پکڑا، اس نے خود گرفتاری دی، والد کا دعویٰ

October 13, 2020

موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم کے والد اکبر ملہی نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد ملہی نے خود گرفتاری کی ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں عابد ملہی کے والد نے کہا کہ اسے پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اس نے خود گرفتاری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عابد نے گھر آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، وہ شام ساڑھے 6 بجے گھر مانگا منڈی آیا۔


اکبر ملہی نے مزید کہا کہ عابد کے گھر آنے پر پولیس کو اطلاع کی، بیٹے کو مقامی شہری خالد بٹ کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عابد ملہی کو مقامی شہری خالد بٹ کی گاڑی میں سی آئی اے بھجوایا۔

اکبر ملہی نے اپنے پیغام میں اپیل کی کہ عابد ملہی اب گرفتار ہوچکا ہے لہٰذا ہماری خواتین کو بھی رہا کردیا جائے۔

اس سے قبل آئی جی پنجاب انعام غنی نے ملزم عابد ملہی کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔