وزیر اعلیٰ بلوچستان کورونا کا شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا

October 14, 2020

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ میں منتقل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بدھ کی رات کورونا وائرس میں مبتلاہونے کی خبر ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے دی ۔انہوں نے کہا کہ میرا کورونا وائر س کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اپنے آپ کو قرنطینہ میں منتقل کرلیا ہے۔