شپنگ کمپنیوں کی جانب سے چارجز میں اضافہ، ریپ کا احتجاج

October 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (REAP)نے شپنگ کمپنیوں کی جانب سے چارجز میں اضافہ کرنے پر احتجاج کیا ہے ،ریپ کا کہنا تھا کہ شپنگ کمپنیوں کی جانب سے چارجز میں اضافے سے ملکی تجارتی سرگر میاں متاثر ہونگی، ’’ریپ‘‘ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی چاول کے بر آمدکنندگان نے چین میں اپنے خریداروں کے ساتھ اچھے داموں میں سودے کئے ہوئے ہیں اور اکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں چاول کا سیزن اپنے عروج پر ہوتا ہے۔