محبوبہ مفتی سے فاروق عبدﷲ، عمر عبدﷲ کی ملاقات، خیریت دریافت کی

October 15, 2020

سرینگر (جنگ نیوز )نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے حال ہی میں بھارتی حراست سے رہائی پانے والی پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سےسرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔بعدا زاں عمر عبداللہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ محبوبہ مفتی نے فاروق عبداللہ کی گپکار ڈکلیریشن کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب ایک روز قبل ہی محبوبہ مفتی کو بھارتی حراست سے 14 ماہ نظر بندی میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔