بھارت، شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

October 15, 2020


بھارت کے جنوبی حصے میں بارشیں اورسیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔

بارش اور سیلاب سے تلنگانہ ریاست سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 20 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

آندھراپردیش اور کرناٹکا کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔