ن لیگی خواتین کا قافلہ گوجرانوالہ روانہ

October 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کارکنوں کا قافلہ گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت کے لئے گزشتہ روز روانہ ہوگیا ،اس موقع پر سٹی صدر سلطانہ شاہین اور جنرل سیکر ٹری شاہین شفیق نے کہا کہ حکومت جتنی مرضی پابندیاں عائد کرے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔