نیمل نے اپنے بیٹے کی خوبصورت تصویر شیئر کردی

October 16, 2020

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ نیمل خاورخان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیمل خاور خان نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک تصویر میں وہ اپنے نومولود بیٹے محمد مصطفیٰ کو گود میں لیے کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ دوسری تصویر صرف اُن کے بیٹے محمد مصطفیٰ کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں نیمل نے لکھا کہ ’نیچر بےبی (nature baby)‘ اور ساتھ ہی انہوں نے کچھ ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔

نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرا م اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ گزشتہ روز شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اُن کی اس پوسٹ پرمسلسل تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اُن کی اس پوسٹ پر نا صرف مداحوں نے تعریفی کمنٹس کیے ہیں بلکہ اداکارہ ماہرہ خان اور منال خان بھی ممی اور محمد مصطفیٰ کی اس خوبصورت فوٹو پر کمنٹ کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گڈا ماشاءاللّٰہ‘ اور ساتھ میں پیار والا ایموجی بھی بنایا ہےجبکہ اداکارہ منال خان نے کمنٹ کیا کہ ’کیوٹ ماشاءاللّٰہ‘ اور ساتھ میں بہت سارے دل والے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔

نیمل خاور خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور تصویر شیئر کی گئی ہے جو کہ ابھی 1 گھنٹہ پہلے کی ہے، فوٹو میں نیمل اپنے شوہر اداکار حمزہ علی عباسی اور بیٹے محمد مصطفیٰ کے ساتھ کھڑی ہیں۔


اس خوبصورت تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ۔‘ اور ساتھ ہی انہوں نے ایک دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔ ان کی اس پوسٹ کو صرف ایک گھنٹے میں ہی تقریباً 52 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نےگزشتہ روز انسٹا گرام پر نیمل کے ہمراہ ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔جس میں حمزہ اور نیمل نے سفید رنگ کی شرٹس پہنی ہوئی ہیں اور دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے تھے۔

حمزہ علی عباسی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا تھا۔