بنگلہ دیش میں گینگ ریپ کے جرم میں 5 افراد کو سزائے موت

October 17, 2020

ڈھاکا(جنگ نیوز )بنگلہ دیش میں ریپ کیس کے مجرموں کو سزائے موت کے اعلان کے بعد پہلی سزا 5 مجرموں کو سنائی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2012 میں ایک 15 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں 5 افراد کو سزائے موت سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سزا شمالی ضلع تانگیل میں خواتین اور بچوں کے خلاف بدسلوکی کے کیسز سے نمٹنے کے لیے قائم خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی۔پراسیکیوٹر نسیم احمد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا دوست اسے ندی کے کنارے لے کر گیا جہاں اس کے دو اور دوستوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور دو دیگر افراد نے ان کی مدد کی۔