آئمہ اور ذاکرین فرقہ واریت کیخلاف میدان عمل میں آئیں،علامہ عون نقوی

October 18, 2020

کراچی(پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے سینئر رکن مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ آئمہ مساجد ،خطبہ اور ذاکرین فرقہ واریت کے خلاف میدان عمل میں آئیں، شیعہ و سنی اور دیگر مکاتب فکر اسلام کے پیروکار اور محب وطن شہری ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز میں بعض عناصر فرقہ پرستی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تاہم محرم الحرام ،چہلم امام حسین کے دوران پوری دنیا میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؑ کو نذرانہ عقیدت پیش کرکے محبت کا پیغام دیا گیا ،انہوں نے کہاکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے اجتماعات کو پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جو کہ قابل تعریف ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں علامہ مستجاب حیدر عابدی کی خوشدامن کے چہلم کے سلسلے میں مجلس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔