فاسٹ بولر حسن علی کر کٹ میں واپسی کے لئے تیار

October 18, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے ان فٹ فاسٹ بولرحسن علی کمر کی تکلیف سے نجات کے بعد میدان میں آنے کے پر تولنے لگے، ان کا ری ہیب مکمل ہوگیا ہے، انہوں نے پچھلے سال انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، اس کے بعد حسن علی پہلے کمر کی تکلیف اور پھر پسلیوں کے فریکچر کا شکار ہوئے۔پی ایس ایل میں واپسی ہوئی تو پھر کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے۔ کمر کی تکلیف سے نجات کے لیے پی سی بی نے حسن علی کے ری ہیب پروگرام کا انتطام کیا۔فاسٹ بولر حسن علی نے بتایا ہے کہ ان کا ری ہیب مکمل ہو گیا ہے اور اب ان کا فوکس ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر میچ فٹنس حاصل کرنا ہے۔حسن علی نے خیال رکھنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب مجھے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا تو میں پریشان ہو گیا تھا لیکن ری ہیب کے دوران میرا خیال رکھا گیا اور تمام اخراجات اٹھائے گئے۔