حکومت نے مدارس کو وہ مقام دلایا جو 70 برس میںنہ ملا، طاہر اشرفی

October 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپوٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مدارس دینیہ کو وہ مقام دلایا جو ستر سالوں میں نہیں دیا گیا تھا، مدارس کو وزارت تعلیم کے تحت کروانے میں مفتی محمد نعیم کا کلیدی کردار رہاہے ،مفتی محمد نعیم ملک وملت کا سرمایہ تھےان کا خلاء صدیوں پر نہیں ہوسکتا، ان کا ادارہ بنوریہ آج پوری دنیا میں علم دین کی کرنیں بکھیر رہا رہاہے ان کی یہ عظیم خدمات صدقہ جاریہ ہیں، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ہمیں مقدسات کی توہین اور تکفیر کو بھی روکناہے ،دینی مدارس اثاث ہیں منبرو محراب میڈیا سے بڑی قوت ہے ، مدارس و مساجد پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم ؒکے انتقال پر ان کے فرزند اور جامعہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم ، مولانافرحان نعیم دیگر سے اساتذہ سے تعزیتی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کی تعلیمی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے کہاکہ علامہ طاہر اشرفی ہماری حوصلہ افزائی کے لیے تشریف لائے ہم مشکور ہیں والد محترم کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات تھے وہ جاری رہیں گے ،ملک وملت کی ہر قسم کی خدمت کےلئے ہم تیار ہیں، جامعہ میں اس وقت 53 ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں جو پاکستان کی محبت لیکر دنیا میں پاکستان کے سفیر بن کر نکلتے ہیں ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں جس طرح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اسی طرح مدارس نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں۔