امریکا کورونا سے پاکستان کی طرح نمٹتا تو 100 کھرب ڈالر بچالیتا، اسد عمر

October 19, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی جانب سے اختیار کی گئی حکمت عملی کا امریکی ماہر اقتصادیات نے بھی اعتراف کرلیا ہے۔

امریکی ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی طرح کی حکمت عملی اپناتا تو اپنے سو کھرب ڈالر بچاسکتا تھا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر عالمی بینک کے سابق چیف اکانومسٹ لاری سمرز کا بیان نقل کیا ہے۔

اسد عمر کے مطابق لاری سمرز نے کہا کہ اگر امریکا کورونا وائرس سے اتنی اچھی طرح نمٹتا جیسے پاکستان اس سے نمٹا ہے تو امریکا دس ٹریلین ڈالر کی رقم بچا سکتا تھا۔

اسد عمر نے لکھا کہ لاری سمرز سابق امریکی صدر اوباما کی معاشی مشاورتی کونسل کے سربراہ بھی رہے۔