احتجاج صرف گلشن کیمپس میں ہورہا ہے، ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی

October 19, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون،سائنس و ٹیکنالوجی کے ترجمان نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ احتجاج صرف گلشن اقبال کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا جارہا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ غیر تدریسی ملازمین کی صرف گلشن اقبال کیمپس کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چند ارکان روزانہ زبردستی ملازمین کو دفاتر سےنکال کر باہر کھڑا کر کے نعرے بازی کرتے ہیں تمام ملازمین کو اپنے دفاتر میں دفتری اوقاتِ کار کے مطابق فرائض انجام دینے کا پابند کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات و دیگر ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔