پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ ہیمپ کراچی پہنچ گئے

October 19, 2020

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچ ڈیوڈ ہیمپ پاکستان پہنچ گئے، وہ اسی ہفتے کراچی میں جاری کیمپ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں کھلاڑی بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب ویمنز ٹیم کے غیر ملکی کوچ ڈیوڈ ہیمپ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

لاہور میں پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد امکان ہے کہ وہ بدھ یا جمعرات کو کراچی میں جاری کیمپ کو جوائن کریں گے۔