اپوزیشن کے جلسوں سے فرق نہیں پڑتا، عثمان بزدار

October 19, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلیں، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اداروں کے خلاف تقریریں کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کر لیں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔