ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی فلم سرکس میں رنویر سنگھ جلوہ گر ہونگے

October 20, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ فلم ڈائریکٹر روہت شیٹھی کے ساتھ نئی بولی وڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نئی فلم کا نام ’سرکس‘ رکھا گیا ہے جو کہ مشہور انگریز شاعر اور ڈرامہ نگار شیکسپئر کے ڈرامے ’کامیڈی آف ایرر‘ پر مبنی ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ جیکولین فرننڈس اور پوجا ہج شامل ہیں۔’سرکس‘ میں وارن شرما، سدھارتھا جادھو، جونی لیور، سنجے مشرا، ویرجیش ہیرجی، وجے پٹکر، مکیش تیواری، انیل چرنجیٹ، اشوینی کلسکر اور مرلی شرما بھی جلوہ گر ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق سرکس کی شوٹنگ اگلے میینے سے شروع ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی، گوا اور اوٹی میں کی جائے گی۔روہت شیٹھی نہ صرف فلم کی ہدایات دے رہے ہیں بلکہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم ’سرکس‘ 2021 کے موسم سرما میں سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم سرکس رنویر سنگھ کی روہت شیٹھی کے ساتھ تیسری فلم ہے۔ روہت شیٹھی ہی نے رنویر سنگھ کو اپنے ڈراموں اور 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم سمبا میں متعارف کرایا تھا۔رنویر سنگھ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بطور سمبا روہت شیٹھی کی فلم ’سوریا ونشی‘ میں اکشے کمار کے ساتھ خصوصی طور پر جلوہ گر ہوں گے۔فلم سوریا ونشی کی ریلیز کو کورونا کی وجہ سے کئی مرتبہ روکا گیا ہے اور اب کہا جارہا ہے کہ فلم آئندہ سال جنوری اور مارچ کے دوران ریلیز ہوگی۔ دریں اثنا رنویر سنگھ نے دو نئی آنے والی فلموں’83‘ اور ’جیش بھائی جوردار‘ کی شوٹنگ مکمل کی۔