فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی صارفین کو رقوم کی ادائیگی شروع

October 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی ڈائریکٹریٹ آف اسٹیٹ پروجیکٹس اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے- اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں نیب کراچی کے کلفٹن دفتر میں گزشتہ ہفتے میں 400 سے زائد صارفین میں 1.5 ارب سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے گئے-اداءیگی کا سلسلہ فضائیہ کراچی کے آخری صارف کو رقم کی منتقلی تک جاری رہے گا- ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ اس ضمن میں اعلی عدلیہ کے احکامات کا خیر مقدم کرتی ہے اور نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔