ٹرمپ نے کورونا معاملے پر بزدلی کا مظاہرہ کیا، جوبائیڈن

October 20, 2020


امریکا کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ چیلنجر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک کہتے ہیں کہ لوگ تنگ آگئے ہیں۔ مگر عوام کورونا وائرس کے بارے میں ٹرمپ کے بار بار جھوٹ بولنے سے تنگ آئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ امریکی عوام اس بات سے تنگ آئے ہیں کہ کورونا سے اموات بڑھ رہی ہیں۔ ملازمتیں ختم ہورہی ہیں اور ٹرمپ کورونا وبا کو سنجیدگی سے لینے کے لیے تیار ہی نہیں۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے منصوبے کی بجائے ماہرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کورونا کے معاملے پر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کورونا وبا کی اصل صورتحال سے ملک کو خبردار کرنیوالے ڈاکٹر فاؤچی سے ناراض ہوگئے۔ مایہ ناز ماہر انفیکشیئس ڈیزیز ڈاکٹر فاوچی کو ملک کے لیے تباہی قرار دے دیا اور کہا کہ جو بائیڈن، ڈاکٹر فاؤچی کی باتیں سننا چاہتے ہیں۔