نیب شہباز شریف کیخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی، مریم اورنگزیب

October 20, 2020


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صاف پانی ریفرنس بند ہونے کامطلب ہے نیب شہباز شریف کیخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی۔

لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب حکام آج چیخ چیخ کر شہباز شریف کا مزید ریمانڈ مانگ رہے تھے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ آج خود شہبازشریف کیخلاف ریفرنس بند کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو کہتے ہیں اشتہار چھپیں گے، ڈھول بجیں گے۔ڈھول توحکومت کا بج رہا ہے، اس کا جواب دو،،کہا اگلے جلسے کی تقریروں کو دھیان سے سنیے گا ،جیسی بات کریں گے ، ویسا جواب ملے گا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ آج خود شہباز شریف کیخلاف ریفرنس بند کر رہا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔

مریم اورنگزیب نے گوجرانولہ جلسے سے متعلق کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے کے بعد حکومت کے اوسان خطا ہو چکے۔ جلسوں کیخلاف مجرموں سے ایف آئی آر کٹوائی جا رہی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ کل ہی کہا تھا کہ عقل کی بجائے طاقت کا استعمال کروگے تو خود ہی بےنقاب ہوگے، طیش اچھی چیز نہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اگلے جلسے کی تقریروں کو دھیان سے سنیے گا، جیسی بات کریں گے، ویسا جواب ملے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔