• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی نیب عدالت پیشی، پولیس کے ساتھ بدتمیزی پر مسلم لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (نمائندہ جنگ) اسلام پورہ پولیس نے مسلم لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیاہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نیب عدالت میں پیش ہوئے جس سلسلہ میں پولیس نے سیکورٹی کے پیش نظر سخت انتظامات کئے ہوئے تھے لیکن مسلم لیگی کارکنوں نے میاں شہباز شریف کے پیش ہونے پر پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی اور کار سرکار میں مداخلت کی جس پر پولیس نے انسپکٹر شہباز کی مدعیت میں دس پندرہ نامعلوم مسلم لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین