”کراچی ریفرنڈم“ بیلٹ پیپرز کی تعداد 95 لاکھ تک پہنچ گئی، حافظ نعیم

October 21, 2020

کراچی (پ ر) ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں جاری ”کراچی ریفرنڈم“ کے لیےکمیشن کے چیئر مین، سابق اٹارٹی جنرل انور منصور خان نے کہا ہے کہ کراچی ریفرنڈم شفاف طریقے سے جاری ہے۔عوام زبردست جوش وجذبے کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ”کراچی ریفرنڈم“ کے جاری کردہ بیلٹ پیپرزکی تعداد 9.5ملین (95لاکھ) تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں 6.9ملین بیلٹ پیپرز جاری کیے گئے تھے،شہر بھر میں موبائل ریفرنڈم کیمپوں سمیت 300سے زائد کیمپوں پر ووٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے، ضرورت پڑی تو مزید بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے تین تلوار کلفٹن اور حسن اسکوائر گلشن اقبال میں قائم ریفرنڈم کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کیمپوں میں جاری ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔