جامعہ کراچی: ایم اے کے رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

October 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم اے،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن اور امتحانیفارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلباوطالبات اپنے رجسٹریشن فارم 4100 روپے فیس کے ساتھ19 نومبر 2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیویٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم 4650 روپے فیس کے ساتھ 5 نومبر تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔