آئرلینڈ میں چھ ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ

October 21, 2020

کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سےکیسز میں اضافہ ہونے کے باعث آئرلینڈ میں آج رات سے 6 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ آئرلینڈ پہلا یورپی ملک ہوگا جس نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن دوبارہ کیا۔

آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم لیو ورڈکر نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ 6 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباََ 150,000افراد نوکریوں سے محروم ہو جائیں گے۔

محکمہ صحت آئرلینڈ کے مطابق کورونا وائرس سے تقریباََ 51 ہزار افراد متاثر جبکہ 1850 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ ستمبر کے آغاز سے کورونا کیسز میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لاک ڈاؤن کےدوران اسکولز کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ بارز اور ریستوران صرف ٹیک آؤٹ خدمات انجام دیں سکیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر غیر ضروری کاروبار کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔