چکری روڈ پرفائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوہلاک

October 21, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ صدر بیرونی کے علاقے چکری روڈ پرفائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکوہلاک ہوگیا۔ڈھوک سیداں کے رہائشی وقاص نے پولیس کوبتایاکہ پراپرٹی کاکام کرتاہوں منگل کی صبح چکری روڈسے بکرامنڈی کی جانب جارہاتھا صبح پانچ بجے ڈھوک پڑ موڑکے قریب پہنچا توروڈپرپتھرپڑے تھے اورروڈ بلاک تھا میں نے گاڑی روک کرنیچے اترکر پتھر ہٹانے کی کوشش کی تواسی اثنامیں ایک موٹرسائیکل جس پردوافراد آگئے، پیچھے بیٹھا ہواشخص فوراً اترااورمیری گاڑی کادروازہ کھول کر بیٹھنے کی کوشش کی جس کومیں نے مڑکرقابوکرلیا، اسی دوران پیچھے سے پولیس موبائل بھی آگئی جس پرموٹرسائیکل سوارنے مجھ پراورپولیس پارٹی پر فائر کیا۔جوں ہی میں نے پکڑے ہوئے شخص کو چھوڑاتوپولیس نے حفاظت خوداختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزموں کوگرفتاری دینے کاکہاتوموٹرسائیکل سوارنے پولیس پارٹی پرپسٹل کابرسٹ کھول دیا،گولیاں موٹرسائیکل سوارکے ساتھی اورپولیس موبائل کولگیں ۔ملزم موٹرسائیکل موڑکرموقع سے بھاگ گیا جبکہ زخمی ڈاکوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جس کی قمیض کی جیب سے شناختی کارڈ برآمدہواجس پرمحمدعاقل چودھری ولدچودھری عبدالرزاق سکنہ محلہ شمالی جہلم تحریر تھا ۔ایس پی صدر واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،ایس پی صدر نے بتایاکہ ڈاکوؤں نے کچھ دنوں پہلے قائد اعظم کالونی کے نزدیک گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹا تھا، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری تھا۔