ماحولیاتی این او سی کیلئے عوامی شنوائی ، لینڈ ایکوزیشن معاوضہ زیر بحث

October 21, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ کے حوالے سے ماحولیاتی این او سی کیلئے ہونیوالے عوامی شنوائی میں منصوبہ کے ماحول پر اثرات سے زیادہ لینڈ ایکوزیشن معاوضہ کی باز گشت سنائی دیتی رہی۔عوامی سماعت کے دوران شرکاء بار بار لینڈ ایکوزیشن کیلئے معاوضوں اور طریقہ کارکے بارے سوال کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات نے رنگ روڈ منصوبہ کی الائنمنٹ کیلئے تین مختلف تجاویز کی سٹڈی کرکے منتخب کی گئی الائنمنٹ کو موزوں قرار دیا ۔ ضلعی ماحولیاتی افسر امین بیگ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کوشش کی گئی ہے کہ منصوبے میں کم سے کم توڑ پھوڑ ہو تاکہ ماحول پر کم سے کم اثرات مرتب ہوں۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے مجموعی طور پر منصوبہ کو سراہا ہے۔