مسکن چورنگی دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ آگئی

October 21, 2020


شہر قائد کراچی کے علاقے مسکن چورنگی پر ہونے والے دھماکے کی بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا قدرتی گیس کا ہے، جائے دھماکا سے کسی قسم کے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے بھی بم دھماکے کے شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 28 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔