رہتیک روشن کی کورونا وارڈ میں ڈانس کرنے کی انوکھی خواہش

October 21, 2020

بالی ووڈ اداکار رہتیک روشن نے اسپتال میں موجود کورونا وارڈ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی حفاظتی سامان یا پی پی ای پہنے ڈانس کرنے کی انوکھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں ایک ڈاکٹر کی حفاظتی لباس پہنے کورونا وارڈ میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جسے دیکھنے والے خوب محظوظ ہورہے تھے ایسے میں رہتیک روشن نے بھی اپنا ردعمل دیا۔

رہتیک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رقص کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر اروپ سے ڈانس سیکھنا چاہتا ہوں اور ان کے ساتھ انہی جیسا ڈانس کرنا چاہتا ہوں، جس کے لیے جلد آسام جاؤں گا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست آسام کے سلچار میڈیکل کالج کے ریکوری وارڈ میں ایک ڈاکٹر کی رقص کرنے کی ویڈیو نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔

کورونا لباس پہنے نوجوان ڈاکٹر نے اداکار ریتھک روشن کی طرح قدموں کا خوبصورت استعمال کرتے ہوئے کورونا مریضوں کے سامنے لاجواب رقص پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈاکٹر کے رقص کی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا ۔