گھوڑوں کی بجائے اب روبوٹ تانگہ چلانے لگے

October 21, 2020


تانگہ گاڑی چلانے کے لیے گھوڑوں کی ضرورت ہے لیکن اب روبوٹ یہ ضرورت پوری کرنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بڑی مہارت کے ساتھ تانگہ گاڑی چلارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایک شخص تانگہ گاڑی میں آکر بیٹھا تو اس کے آگے بندھے ہوئے چار ٹانگوں والے روبوٹ نے تانگے کو چلانا شروع کردیا، اس پر وہ شخص بھی بے اختیار ہنسنے لگا۔

روبوٹ کے اس طرح تانگہ چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جسے بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے۔