• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے کتے کی مالک کے جوتے استعمال کرنے کی کوشش


کتوں کے ننھے ننھے پلّے بہت شرارتی ہوتے ہیں، اور شرارتیں کرتے ہوئے کہیں بھی نکل جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ننھا کتا اپنے مالک کے جوتے میں گھسنے کی کوشش کررہا ہے۔

کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کا ننھا کتا اکثر اسی کے جوتے استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے، اگرچہ وہ اسے پہن نہیں پاتا پھر بھی اس کے جوتے میں داخل ہوجا تا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور ننھے کتے کی حرکت کو بے حد پسند کررہے ہیں۔

تازہ ترین