• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈانس اسٹیپ کی ویڈیو کے انداز کو ٹک ٹاک کے صارفین بھی اپنانے لگے، ٹرمپ کے ایک ڈانس کی ویڈیو بنانے کے بعد لوگ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے لگے، جس کی ویڈیوز بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ویڈیو میں وہ انگریزی گانے پر ہلکا پھلکا ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔


ڈونلڈٹرمپ ویڈیو میں اپنے دونوں ہاتھوں سے تالی بجاتے اور پھر دونوں ٹانگوں کو ملاکر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس کے انداز کو لوگوں نے پسند کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا بنا کر اپ لوڈ کرنا شروع کردی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کے ڈانس کی ویڈیو بہت ہی دلچسپ بنائی گئی جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین