بی کام پرائیویٹ سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

October 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال اور دوئم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی کام سال دوئم کا 28 فروری اور بی کام سال اول کا 05 مارچ 2020 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب یکم نومبر 2020 ء کو ہوگا۔ بی کام سال دوئم کا 02 مارچ 2020 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 04 نومبر2020 ء کو ہوگا۔ بی کام سال اول کا03 مارچ 2020 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 25 اکتوبر2020 ء کو ہوگا۔ بی کام سال اول کا 29 فروری 2020 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 26 اکتوبر2020 ء کو منعقد ہوگا۔ بی کام سال دوئم کا 04 مارچ 2020 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 05 نومبر2020 ء کو ہوگا۔ بی کام سال دوئم کا06 مارچ 2020 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 06 نومبر2020 ء کو ہوگا۔واضح رہے کہ مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔