آ منہ بی بی فیڈرل ڈرگ اینا لسٹ تعینات

October 22, 2020

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) وفاقی حکومت نےسینئر چیف فارماسسٹ پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد آمنہ بی بی کو ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے ذ یلی ادارے نیشنل کنٹرول لیبارٹری بر ائے بائیا لوجیکل اسلام آ باد میں فیڈرل ڈرگ اینا لسٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ وہ ڈرگ اینا لسٹ کے سا تھ موجودہ فرائض بھی انجام دیتی رہیں گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کو آرڈی نینشن نے ان کی تقرری کا باضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھا جس کی وجہ سے ویکسین کی لاٹ کی ریلیز رکی ہوئی تھی ۔آ منہ بی بی نے گزشتہ روز عہدے کا چارج سنبھال لیا۔