لاہور، محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے یونیورسل نمبروں کا اجرا کردیا

October 22, 2020

پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے یونیورسل نمبروں کا اجرا کردیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق یونیورسل نمبروں کی نیلامی میں اے بی سی 123 نمبر 20 لاکھ میں خریدا گیا جبکہ اے بی سی 001 نمبر 2 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔

محکمہ ایکسائز نے بتایا کہ اے بی سی 089 نمبر ایک لاکھ 20 ہزار میں فروخت ہوا ہے۔